صوبائی حکومتیں قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں، حفیظ شیخ
اسلام آباد:وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتیں قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، خصوصی معاون ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، سکریٹریز فوڈ سکیورٹی، خصوصی سکریٹری کامرس، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر، صوبائی اور دیگر حکام نے شرکت کی،قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے، خصوصاگندم، ٹماٹر، پیاز، آلو اور مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، وزیر خزانہ نے انڈوں اور خوردنی گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ سیکریٹری تجارت صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ بلائیں تاکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھائیں،سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے گندم اور چینی کے ذخائر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، دونوں اشیاء کی بہتر فراہمی کے نتیجے میں صارفین کیلئے قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،۔


