لاہور میں موٹروے پر دھند کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرا گئیں،حادثے میں تین افراد ہلاک
ؒٓلاہور :لاہور میں موٹروے ایم تھری پر شرقپور کے نزدیک دھند کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرا گئیں،افسوسناک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں موٹروے ایم تھری پر شرقپور کے نزدیک اچانک دھند آجانے کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرا گئیں،افسوسناک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہوئے، ڈی آئی جی موٹروے پولیس سلطان چود ھری اور ایس ایس پی سید حشمت کمال نے موقع پر پہنچ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ موٹروے پولیس نے ریسکیو کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، موٹروے پولیس نے شدید ترین دھند میں بھی ریسکیو آپریشن کو مکمل کیا،ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناتھا کہبروقت امدادی کارروائیاں سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔
Load/Hide Comments


