کوئٹہ کے چرچوں و گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی میتھو ڈسٹ چرچ کر سمس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پادری سائمن بشیر نے کہاکہ کرسمس امن و محبت اور بھائی چارے کی درس دیتا ہے آج مجھے بڑی شدت سے یاد آرہاہے کہ خود کش حملہ آوروں نے چرچ پر حملہ کیا تھا پولیس کے جوانوں نے جرت کا امظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو بڑے پیمانے پر نقصان ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی کوئی دین و ایمان نہیں وہ ملک دشمن ہے ہم سب ملکر انکا مقابلہ کرینگے۔ کوئٹہ کے شہر کے دیگر چرچوں اور 54گرجاگروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئی سکیورٹی کی سخت انتظامات کی گئی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کردیا گیا تاکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے بروقت نمٹا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں