کراچی: پاکستان پوسٹ آفس ملازمین کا اراضی واگزار کرانے کیلئے احتجاج

کراچی: پاکستان پوسٹ آفس کے ملازمین نے اراضی واگزار کرانے کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر پوسٹ آفس کے ملازمین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پوسٹ آفس کی اراضی واگزار نہیں کروائی گئی۔ قبر میں پاوں لٹک رہے ہیں اس کے باوجود اراضی نہیں ملی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اور راو انوار کی ملی بھگت سے تاحال اراضی واگزار نہیں کروائی گئی۔ سابق ایس ایس پی راو انوار اور دیگر نے اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان سے گزارش ہے کہ ہماری زمینوں کو واگزار کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں