حریم شاہ کے بارے میں جانتا نہیں تھا،ملاقات میری سادگی تھی، فاروق ستار

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی میری ویڈیو بے خبری اور سادگی کے باعث بن گئی جو نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک نٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق سوال پر کہا کہ بے خبری میں ویڈیو بن گئی۔ ایک سوشل میڈیا ٹیم مجھ سے ملنا چاہتی تھی اور انہوں نے حریم شاہ کا تعارف میری مداح کے طور پر کرایا اور کہا کہ یہ آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی ہیں۔ فاروق ستار نے مزید بتایا کہ میں نے حریم شاہ کے قصے تو سن رکھے تھے لیکن چہرے سے نہیں پہچانتا تھا۔ اس طرح وہ ٹک ٹاک ویڈیو بن گئی اور وائرل بھی ہوگئی۔ یہ میری سادگی تھی کہ یہ سب ہوگیا، مجھے ان چیزوں سے آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں