حلقے میں انتخابات، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی اپیل پر سماعت 25فروری کو ہوگی
سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ میں شامل ہیں،گزشتہ سماعت کاروائی کے بغیر ہی ملتوی ہوگئی تھی،الیکشن ٹریبونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تھا،الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا
Load/Hide Comments