اسلام آباد کا رُخ کرکے حکمرانوں کو گھر بھیج دینگے، مولانا واسع

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ کا رکن 13جنوری کو لورالائی میں ہو نے والے جلسے میں بھر پور شرکت کو یقینی بنا ئیں 31جنوری تک سلیکٹڈ حکمران مستعفی نہ ہو ئے تو پی ڈی ایم میں شامل جما عتیں اسلام آباد کا رخ کرکے حکمرانوں کو گھر بھیج دیں گی، 21جنوری کو کراچی میں حکومت کے خلاف جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام جلسہ ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خصوصی طور پر شرکت کریں گے سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے کئے وعدے وفا کر نے کی بجا ئے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود میں شامل افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے صوبے کے عوام کو مایوس کردیا ہے صوبائی حکومت کی حا لیہ احکاما ت نے تو صوبے کے عوام پر روزگار کے بھی دروازے بند کردئیے ہیں حا لا نکہ غربت اور مہنگا ئی کے ما رے لو گ پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اگر صوبے کے عوام پر روزگار کے دروازے بند کیے گئے تو جمعیت علما اسلام خاموش نہیں رہے گی انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے دو سال کے دوران ملک کے قرضوں میں ریکار ڈاضا فہ ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے خوفزدہ ہو کر سیاسی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے خواجہ آصف کی گرفتاری قابل مذمت ہے اورا ن گرفتاریوں سے پی ڈی ایم میں شامل جما عتیں مرعوب نہیں ہوں گی بلکہ وقت آنے پر مو جو دہ حکمرانوں سے ضرور حساب لیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ دو جنوری کو لاہور میں پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہوگا جس میں تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے گا انہوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ13جنوری کو لورالائی میں ہونے والے جلسے کی کامیابی کے لئے اپنی تیاریاں تیز کردیں انہوں نے کہا کہ 13جنوری کو لو را لا ئی میں ہو نے والا جلسہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں