قلعہ عبداللہ، قبائل میں مسلح تصادم پنجاب کا رہائشی جاں بحق
رحیم یارخان:پنجاب کا ایک اور مزدور بلوچستان میں قبائلی لڑائی کی نظر، مخالفین کی فائرنگ سے پانچ بچوں کا باپ سلیم جان جاں بحق، قلعہ عبداللہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ملزمان گرفتار نہیں کیئے، اہل خانہ کا احتجاج۔ ضلع رحیم یارخان کے نواحی علاقہ درے شاہ کا رہائشی محنت کش سلیم جان محنت مزدوری کے غرض سے بلوچستان گیا جہاں دو قبائلی فریقین کی لڑائی ہوئی اور مزدوری کے دوران مخالفین نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں سلیم جان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
Load/Hide Comments