عمران خان جب تک ہیں ان ہاؤس تبدیلی قبول نہیں، محمد زبیر
لاہور:مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا ہے کہ عمران خان جب تک ہیں، ہمیں ان ہاؤس تبدیلی قبول نہیں، تھوڑے گھنٹے انتظار کرلیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے خوشخبری ملے گی۔
جاتی امراء میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر رہے گی اور حکومت کو تگڑا ٹائم دے گی۔
سابق گورنز سندھ نے کہا کہ پی پی پی کے موقف میں تبدیلی نہیں ہے،پی پی رہنما سی ای سی کی میٹنگ کے بعد پہلی بار آ رہے ہیں، ان کا موقف سنیں گے۔
محمدزبیر کاکہنا تھا کہ بلاول کے لاہور نہ آنے کی کوئی خاص وجہ نہیں، یہ کوئی آخری میٹنگ نہیں ہے چار دن بعد دوبارہ اجلاس ہے بلاول اس میں آجائیں گے۔لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ استعفےسارے آچکےہیں ان کواپنےوقت پراستعمال کرنا ہے۔
Load/Hide Comments