کریمہ بلوچ کے قتل کا الزام اداروں پر لگانے کیخلاف تربت میں مظاہرہ
تربت:دشت مکران کے سماجی رہنما میر یاسر بہرام رند اور ضلعی زکوا کمیٹی کے چیئرمین صغیر درویش دشتی کی سربراہی میں تعلیمی چوک سے تختی چوک تک پاکستان کی حمایت اور بھارت کیخلاف گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی،تختی چوک پر مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے میں کریمہ بلوچ کے قتل پر پاکستان اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں پر الزامات کی مذمت کی گئی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے میر یاسر بہرام رند نے کہا کہ آج انڈیا اور نریندرا مودی کیخلاف ریلی نکالی گئی ہے،کیونکہ انڈیابلوچستان میں ظلم وجبرکررہاہے،ہمارے

چند بلوچ بھائیوں کواستعمال کررہاہے، حال ہی میں کینیڈامیں ایک بلوچ اورمسلمان خاتون کوشہیدکیاگیاہے،ہمیں انکی شہادت پرافسوس ہے لیکن یہ انڈیانے ماراہے اب الزام پاکستان پرلگایاجارہاہے،یہ غلط بیانی اور پروپیگنڈا ہے، انہوں نے مزیدکہاکہ سیکورٹی فورسز نیقربانیاں دیکر مکران میں امن قائم کردیاہے اب انڈیا دوبارہ مکران کیحالات خراب کرناچاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوکر اس قتل کے تانے بانے ہماری سیکورٹی اداروں میں تلاش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ را نے کام نکالنے کے بعد کریمہ بلوچ کو قتل کیا جس کا ہمیں سخت افسوس ہے کیوں کہ وہ پاکستانی خاتون تھی۔انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں کریمہ بلوچ کے قتل پر واویلا مچارہی ہیں اصل میں وہ دشمن کا کام آسان کررہی ہیں.


