حکو مت کو عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے،جمال شاہ کا کڑ
کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ (ن) کے صو بائی جنرل سیکر ٹری و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ حکو مت کو عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے آئے روز ملا زمین اور عوام سڑ کوں پر سر پا احتجاج ہیں لیکن حکومت کے کا نوں پر جو تک نہیں رینگ رہی پٹرول مصنو عیات کی قیمتوں میں ایک مر تبہ پھر اضا فہ کر نا عوام دشمن اقدام ہے اس سے مہنگائی کی شرع میں ایک بار پھر اضا فہ ہو گا جس کا نشا نہ صرف اور صرف غریب عوام ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔جمال شاہ کا کڑ نے کہا کہ گز شتہ ڈھائی سا لوں میں حکومت نے عوام کا جینا محال کر کھا ہے ایک طرف بے روز گاری ہے تو دوسری طرف ایک کروڑ نو کریاں دینے کی دعوے دار حکومت لا کھوں لو گوں کو بے روز گا کر نے پر تلی ہو ئی ہے جی پی ای استا تذہ کے مطا لبات جا ئز ہیں ان سے حکومت نے وعدہ کر کے انہیں کنٹریٹ پر بھر تی کیا کہ بعد میں انہیں مستقل کیا جائے گا لیکن انہیں مستقل نہ کر نا ایک طرف وعدہ خلا فی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ دو مر تبہ حا لیہ دنوں میں انکی سمری کو بھی ریجکٹ کیا گیا جس سے ہزاروں پڑ ھے لکھے نوجوان بے روز گار ہو جائیں گے جنہوں نے صو بے کے دور دراز علا قوں میں کمیو نٹی اسکولز میں گراں خدمات سر انجام دی ہیں انہوں نے کہاکہ شدید سر دی میں آئے روز عوام ملاز مین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لو گ احتجاج کر نے پر مجبور ہیں حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے ہر پند رہ دن کے بعد پٹرول کی قیمتیں بڑ ھا دی جا تی ہیں جس کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پیستے جا رہے ہیں لیکن حکمران صاحب اچھا ہے کہ دعوے داری کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ غریب متوست اور تنخواہ دار طبقے کا جینا محال کر دیا گیا ہے اب لو گ خود کشیوں پر مجبور ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جو تک نہیں رینگ رہی حکومت کو چاہیے کہ فوری طورپر عوامی مسائل کو حل کرے اور جی پی ای استا تذہ کو فوری طورپر مستقل کیا جائے انہوں نے کہاکہ 13تاریخ کو لورالا ئی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجا جی جلسے کے انتظامات کا جا ئز لینے کے حوالے سے ژوب ڈویژن کے ضلعی صدور اور جنرل سیکر ٹریزکا اجلاس آج کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں لورلائی میں ہو نے والے احتجاجی جلسے کو بھر پور انداز میں کا میا ب بنا نے کیلئے حکمت عملی مر تب کی جائیں گی مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل پر کسی بھی قسم کا سمجھو تہ نہیں کر ے گی اور ہر فورم پر عوامی مسائل کیلئے کھڑے ہوں گے۔