وزیراعلیٰ جام کمال بلوچستان کے جغرافیہ سے ناواقف، مچھ کو اسپلنجی قرار دیدیا

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بلوچستان کے جغرافیہ سے نا واقف نکلے، مسلسل دوسرے ٹوئٹ میں بھی مچھ کو اسپلنجی قرار دیا، واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقہ مچھ میں آج صبح ایک المناک واقعہ رپورٹ ہوا، جس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کانکنوں کو قتل کر دیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سمیت بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے واقعہ کی مذمت کی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی واقعہ کی شدیدکرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے

جس میں کہا ”میں اسپلنجی میں پیش آنے والے حملے کی مذمت کرتا ہوں“ اسی طرح 4گھنٹے کے بعد دوسرے ٹوئٹ میں بھی وزیراعلیٰ نے متعلقہ واقعہ کو اسپلنجی سے نتھی کرتے ہوئے کہا کہ اسپلنجی میں پیش آنے والے المناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ہیں،

خیال رہے کہ بلوچستان کا علاقہ مچھ ضلع کچھی کے درہ بولان میں واقع ہے جبکہ اسپلنجی بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں واقع ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں