بھارت: شمشان گھاٹ کی چھت گرگئی، 21 ہلاک، 20 زخمی

نئی دہلی:بھارتی ریاست اترپردیش (یو پی) میں شمشان گھاٹ کی چھت کے ملبے میں دب کر 21 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے ضلع غازی آباد کے علاقے مراد نگر میں اندوہناک واقعہ رونما ہوا، جس نے کئی لوگوں کی جان لے لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلخراش واقعہ ’جے رام‘ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں