سبی مو ٹر سا ئیکل سمیت آٹھ کلو چرس بر آمد
سبی:ڈی آئی جی پولیس سید فدا حسین شاہ اور ایس ایس پی ملک فیض فاروق لہڑی کے ہدایت پر منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،صدر پولیس نے دوران کاروائی قومی شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل سے آٹھ کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدر پولیس میر محمد نواز جتک کے نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او صدر میر محمد قاسم گشکوری نے بھاری نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران ایک موٹڑ سوار شوکت علی سے آٹھ کلو اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے
Load/Hide Comments