بھارت: 50 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بھارتی ریاست اترپردیش میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترپردیش میں 50 سالہ خاتون کے ساتھ تین افراد نے اجتماعی زیادتی کی اور پھر قتل کردیا، پولیس نے تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون کی لاش گاؤں میں پائی گئی جس پر ایک کوٹ رکھا گیا تھا، خاتون کو مردہ حالت میں ہی اس جگہ پر چھوڑا گیا تھا۔
خاتون کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کی والدہ روزانہ عبادت کے لیے جاتی تھی اور اتوار کے روز بھی شام 5 بجے کے قریب گھر سے نکلی تھی جس کے بعد تقریباً رات ساڑھےگیارہ بجے انہیں قتل کرکے پھینک دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم کے اندرونی حصوں پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے اور خاتون کے ایک ٹانگ میں فریکچر بھی پایا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کے جسم سے مسلسل خون بہہ رہا تھا اور ان کی موت زیادہ خون بہنے سے ہوئی جب کہ خاتون سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مقامی پولیس کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں