پی ڈی ایم کا جلسہ، مریم اور بلاول بھٹو زر داری شریک نہیں ہوئے

بنوں :پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری بنوں میں پی ڈی ایم اے کے جلسے میں شریک نہ ہوئے تاہم مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کی میزبانی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے شرکاء کو بتایاکہ مریم نوازشریف نے جلسے میں شرکت کرنا تھی تاہم بہاولپور میں دو روز مصروف رہنے کے باعث بیماری کی وجہ سے جلسہ میں شرکت نہیں کر سکیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری بھی کراچی میں ہونے کی وجہ سے بنوں کے جلسے میں شرکت نہیں کر سکے تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر نے شرکت اور خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں