رواں ہفتے میں مہنگائی میں 15.97فیصد کمی آئی، ادارہ شماریات
ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15.97 فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ انہی دنوں میں یہ شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی تھی، گزشتہ ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ سستی، 9 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ انڈے 6 روپے سستے، فی درجن نرخ 96 پر آگئے، چکن 10 روپے سستا، فی کلو قیمت 163 روپے ہوگئی، ٹماٹر 3 روپے کلو سستے، قیمت 43 روپے پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق چینی، آلو، گڑ، لہسن، دال چنا، مسور، آٹا بھی سستا ہوا، ایک ہفتے میں ایل پی جی، دال ماش اور مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق البتہ پیاز کے نرخ ساڑھے دس روپے بڑھ گئے، قیمت 66 روپے کلو ہوگئی، چاول، گھی، سرسوں کا تیل، دہی، گوشت کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے بریڈ سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔