مکران میں لاک ڈاؤن، پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی

مکران، مکران میں لاک ڈاون کا چوتھا روز، پسنی سمیت بیشتر علاقوں میں پٹرول کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگء،سبزیوں اور راشن شاپ کے علاوہ تمام مارکیٹیں بند، مصروف ترین شاھراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر، تفصیلات کے مطابق پسنی سمیت مکران کے بیشتر علاقوں میں پٹرول ناپید ہونے کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف احتیاطی تدابیر کے پیش نظر مکران کے بیشتر علاقوں میں چوتھے روز بھی لاک ڈاون رہا، سڑکیں سنسان اور مارکیٹیں بند رہے، جبکہ سبزیوں اور راشن شاپ کی دکانیں اکا دکا کھلے تھے، مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں