ڈیپارٹمنٹ کو جمود کا شکاربنانے والوں کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین بنانا قبول نہیں، ینگ فزیوتھراپسٹس
کوئٹہ،ینگ فیزیوتھراپسٹس کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عمیر بلوچ، ڈاکٹر مقبول بلوچ نے اپنے بیان میں حالیہ پیپٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین کے سلیکشن پہ سخت تنقید کرتے ہوے کہا کے جن افراد کی وجہ سے آج فیزیوتھراپسٹس کو مشکلات کا سامنا ہے جنہوں نے اپنے جیبوں کو بھرنے اور لسانی تعصب کے سواہ نا کچھ کیا ہو اور نا کرنے کا سوچا ہو ان کو چیرمین بنانا ڈیپارٹمنٹ کو مزید بحرانی کیفیت میں دھکیلنے والی بات ہے ۔
ینگ فیزیوتھراپسٹس کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کے موجودہ چیرمین گزشتہ کہی عرصہ سے ایک اسامی کی تشہیر نہیں کرسکے نا ہی کسی ڈاکٹر کو اپنے پاس انٹرنی یا پھر ہاوس جاب پہ رکھا آج تک فیزیوتھراپسٹس او پی ڈیز کے لئے سراپا احتجاج ہے 15 سالوں سے کرسی پے بیٹھ کر اس فرد نے کیوں آج تک ڈاکٹروں کے حمایت میں ایک بات تک نہیں کی ۔ فیزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز کے کونسل کا مسلہ حل طلب ہے لیکن اگر ایسے لیڈروں کی رہنمائی میں پیپٹا کے پییے کو ترقی نہیں بلکے زوال کی جانب گامزن دیکھ رہے ہے موصوف ایک تعصبی اور مفلوج ذہنیت کے عامل لوگوں میں سے ایک ہے جس کو تنگ نظری کے سواہ کچھ نظر ہی نہیں آتا ۔
پیپٹا کے حالیہ اس فیصلے سے جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین بلوچستان کے ایک فرد کو سلیکٹ کیا گیا ہے مکمل مسترد کرتے ہیں اور پیپٹا کے قیادت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ینگ فیزیوتھراپسٹس کے ایک بڑی تعداد ہمارے ساتھ اس فاروڈ بلاک میں موجود ہے جو اگلے کچھ دنوں میں باقاعدہ ایک الگ دھڑے کا اعلان کرے گا جس کے ذمہدار صرف اور صرف اس شخص کو چیرمین بنانا والوں پر عائد ہوگی ۔


