کوئٹہ، سانحہ مچھ کے مقتولین کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
کوئٹہ(انتخاب نیوز) سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کیلئے ہزارہ برادری کے زیر اہتمام شمعیں روشن کی گئیں، ذرائع کے مطابق شمعیں کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں روشن کی گئیں۔ ہزارہ کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے مقتولین کی یاد میں شمعیں روشن کیں، خیال رہے کہ دو اور تین جنوری کے درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے ہزارہ کان کنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کی زمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی۔
Load/Hide Comments


