پنجگور،تیز رفتار گاڑی الٹنے کے بعد آتشزدگی کا شکار
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور سی پیک روڈ پر تیز رفتار گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی الٹنے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سی پیک روڈ چتکان جہلگ ایریا میں ایرانی ساختہ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی، آگ لگنے سے گاڑی مکمل جل کر خاکستر ہو گئی فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچ گئی اور اگ بجانے کی کوشش کی مگر پٹرولیم ہونے کی وجہ سے گاڑی مکمل جل کر خاکستر ہو گئی تاہم گاڑی کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا
اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے
Load/Hide Comments


