ندیم افضل چن نے استعفیٰ جذبات میں دیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں تاہم انہوں نے استعفیٰ جذبات میں دیا، امید ہے وہ ستعفیٰ واپس لیں گے۔ ایک انٹرویومیں ہر آدمی اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے،ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کیساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں، ہماری حکومت میں بہت سارے مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کابینہ کواجتماعی طور پر کہا تھا کہ جب متفقہ فیصلہ ہوجاتا ہے تو پھر تنقید نہ کیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں