ڈی جی ہیلتھ کی یقین دہانی پر لیڈی ڈفرن ہسپتال کی طالبات نرسز نے ہڑتال ختم کردی
کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کا لیڈی ڈفرن ہسپتال کا دورہ طالبات نرسز کی ہڑتال ختم کروادی۔ تفصیلات کے مطابق جمعر ات کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی نے ایم ایس اور ڈی جی ہیلتھ کے ایڈمن آفیسر کے ہمراہ لیڈی ڈفرن ہسپتال کوئٹہ اور نرسنگ ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر انہوں نے لیڈی ڈفرن ہسپتال کوئٹہ کی طالبات نرسز کو رول نمبر سلپ 18 تاریخ تک فراہمی اور امتحان میں شرکت کی اجازت کی یقین دھانی کروائی جس پر طالبات نرسز نے ہڑتال ختم کردی۔لیڈی ڈفرن ہسپتال کی طالبات نرسز نے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان علی ناصر بگٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طالبات نرسز کے مسائل حل کر نے میں دلچسپی لی۔
Load/Hide Comments


