نیپرانے بجلی بلیک آوٹ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی
اسلام آباد:نیپرا نے حالیہ بجلی بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی، کمیٹی نیپرا کے ڈی جی مانیٹرنگ نادر کھوسو کی سربراہی میں بنائی گئی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں، کمیٹی بجلی کے بلیک آؤٹ کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی بجلی کے بلیک آؤٹ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی مستقبل میں بلیک آؤٹ کے واقعات کی روک تھام پر سفارشات بھی دے گی۔نیپرا کی کمیٹی میں نجی شعبے سے مانو رام اور خالد محمود شامل ہیں مانو رام این ٹی ڈی سی کے گرڈ سسٹم آپریشنز کے ریٹائرڈ منیجر ہیں۔ذرائع کے مطابق خالد محمود این ٹی ڈی سی کے سسٹم پروٹیکشن کے ریٹائرڈ چیف انجینئر ہیں،نیپرا کی یہ کمیٹی پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
Load/Hide Comments


