چمن، بم دھماکے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

چمن:مظلوم اولسی تحریک کے کور کمیٹی کے چیئرمین عبدلرازق خادم کی گاڑی کے قریب ہو نے والے دستی بم دھما کے کے خلا ف چمن میں ریلی نکا لی گئی اور مظا ہرہ گیا گیا۔ ریلی کے شرکا ء تاج روڈ،تاج روڈ،مال روڈ،ٹرنچ روڈ،مرغی بازار سے ہوتے ہوئے شہیدان چوک پہنچے جہاں احتجا جی جلسہ کیا گیا احتجاجی جلسہ عام سے مظلوم اولسی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی جلسہ عام سے کور کمیٹی چیئرمین عبدالرازق اچکزئی،صادق خان اچکزئی،عبدالولی اچکزئی،جے یوآئی رہنماء فرزند شہید مولانا محمدحنیف مفتی محمدقاسم،حاجی فیض اللہ خان،داد شاہ پژواک نے کہا کہ نے مزیدکہاکہ چمن شہر جوکہ پاک افغان سرحد پر واقع ہیں جس کے عوام کی تجارت کا دار ومدار مکمل طورپر پاک افغان سرحد سے وابستہ ہیں اور چھوٹے تاجر صبح پاک افغان سرحد ویش منڈی جاکر اپنے بچوں کیلئے نان نفقہ کماتے ہیں جن کیلئے باڈر پر سہولت دی جائے تاکہ چھوٹے تاجروں کاچولہا جلتا رہے جبکہ پاک افغان سرحد کو کروناء وائرس کے سبب کئی مہینے تک بند رکھاگیا تھا جس کے بعد کھول دیاگیا مگر اس میں چھوٹے تاجروں اور غریب عوام کا چانس یعنی پیکیج کو مکمل طورپر ختم کردیاگیا جس سے ہزاروں افراد وابستہ تھے مگر بدقسمتی سے ابھی تک پیکیج کو بحال نہیں کیاگیا مقررین نے مزیدکہاکہ عرصہ دراز سے پشتون بیلٹ میں خاص کر چمن قلعہ عبداللہ کے نوے ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کردیاگیاہے جس سے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیاگیا ہیں کیونکہ شناختی ہرسرکاری کام کیلئے انتہائی ضروری ہے جس میں خاص کر بینک اکاؤنٹ کیلئے لازمی ہیں اورپاسپورٹ بنوانے کیلئے بھی انتہائی اہم ہیں جبکہ شناختی کارڈ بلاک کرکے مخصوص انداز سے ان کیلئے تکلیفات میں اضافہ کردیاجاتاہے جوکہ قابل مذمت ہے مقررین نے مزیدکہاکہ پاک افغان باڈر پر عوام کو سہولت دی جائے اور چمن تحصیل کچہری میں گزشتہ روز کے بم دھماکے کا تحقیقات منظرعام پرلایاجائے جوکہ مظلوم اولسی تحریک کے کور کمیٹی چیئرمین عبدالرازق خادم کے گاڑی پر کیاگیاہے جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گزشتہ بم دھماکوں کے رپورٹ بھی منظرعام پر لایاجائے جس میں خاص کر تاج روڈ پر بم دھماکے میں مولانا محمدحنیف کو شہید کیاگیا تھا جلسہ عام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کامطالبہ کیاگیا اور مطالبہ کیاگیاکہ چمن شہرمیں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو کنٹرول کیاجائے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنایاجائے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں جلسہ عام سے مظلوم اولسی تحریک کے رہنماؤں عبدالقدوس آزاد، عبدالقیوم،محمدقسیم مشال،قبائلی رہنماء حاجی مجاہد خان نورزئی،بشیر خان،شاعر ذوالقرنین اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں