موجودہ حکومت کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہو ہے ہے، محمود خان اچکزئی
ہرنائی :پشتونخوامیپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے مسلط ہوئی ہے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں منعقدہ جلسہ سے کیا ، اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے مخالف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پشتونخواہ میپ میں شمولیت اختیار کرلی۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا اب تک کا یہ سیاسی پاور شو ہرنائی کے علاقے گنج گراوُنڈ میں کیا گیا۔ جس کی قیادت باقاعدہ طور پر پشتونخواہ میپ کے سربراہ چئیرمین محمود خان اچکزئی نے کی۔ جبکہ اس موقع پر سردار گل مرجان اچکزئی، علاوالدین کولکوال، پشتونخواہ میپ کے ڈپٹی سیکریٹری عبیداللہ بابت، مجید اچکزئی، روف خان، یوف خان، ڈاکٹر حامد، عبدالرحیم زیارتوال بھی موجود تھے۔ جلسے سے محمود خان اچکزئی، ملک امو جان، سردار گل مرجان، علاوالدین، یوسف خان، روف لالا، اور عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کیا۔ جلسے کے قائدین نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے اس جلسے میں شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا۔ کہ جب سے یہ گورنمنٹ ہم پر نازل ہوا ہے۔ تو پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔ ہر طرف سے پاکستان قرضوں میں پھنس رہا ہے۔ جس کا واضح ثبوت گزشتہ دنوں ملائشیا کے ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو قرض کی وجہ سے اتارنا تھا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا۔ کہ اگر پشرونخواہ میپ کے کسی بھی کارکن نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان پر تنقید کی۔ تو اس کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ لہٰذا کوئی ایسی حرکت نہ کریں۔ جس سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان کی دل آزاری ہو۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا۔ کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عمران کو 31 جنوری کا ڈیڈ لائن دیا ہے۔ اگر انہوں نے 31 جنوری تک استعفٰی نہیں دیا۔ تو پھر اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔ جس کے لئے آپ سب نے تیار رہنا ہوگا۔مقررین کا کہنا تھا۔ کہ موجودہ گورنمنٹ نے 2018 کے انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چورایا۔ اور ہمیں اسمبلی سے باہر کردیا۔ اور خود اسمبلی کے سیٹوں پر بیٹھ گئے۔ جس کی وجہ سے موجودہ گورنمنٹ نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ اس گورنمنٹ کی وجہ سے پاکستان میں ہر طرف سے مہنگائی کا دور ہے۔ جلسے کے آخر میں محمود خان اچکزئی نے کہا۔ کہ اگر ہماری وجہ سے جلسے میں موجود جمعیت علمائے اسلام کے کسی بھی کارکن کی دل آزاری ہوئی ہو۔ تو اس کے لئے میں ان سے بذات خود معافی چاہتا ہوں۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے نعرہ تقبیر اللہ اکبر، پی ڈی ایم زندہ آباد، پشتتونخواہ وطن زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔


