کشمیر میں 30 سال میں ریکارڈ برفباری

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں 30 سال بعد شدید ترین برفباری ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں پانچ پانچ فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والی برفباری سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوگوں کو راشن حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ پرندوں کو بھی خوراک کی تلاش ہے۔کئی دنوں سے سڑکوں پر جمی برف کو صاف نہیں کیا جا سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں