افغانستان میں خواتین ججز کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے: پاکستان
افغانستان میں سپریم کورٹ کی خواتین ججز کے قتل پر پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کی دو خواتین جج کو قتل کر دیا تھا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں خواتین ججز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ججوں کاقتل دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی ہے، تمام فریقین امن عمل تیز کریں۔
Load/Hide Comments


