سردار یارمحمدرند، اخترحسین لانگوسمیت4اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت ثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 6اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز اراکین قومی،صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر کل 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے،الیکشن کمیشن نے تین سینیٹرز، 48 ارکان قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 52، سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختوانخوا کے 26 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی۔بلوچستان اسمبلی کے 6ارکان میں جمعیت علماء اسلام کے مولوی نوراللہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سردارمسعود لونی،پاکستان تحریک انصاف کے سردار یارمحمدرند، بلوچستان نیشنل پارٹی کے اخترحسین لانگو،محمداکبر مینگل اور عوامی نیشنل پارٹی کی مخصوص نشست پر شاہینہ کاکڑ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں