مستونگ، کارلفٹرگروہ گرفتار، اسلحہ وفورسز کی وردیاں برآمد مستونگ؛
تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال نے ولی خان لیویز تھانہ میں لیویز فورس کے دیگر آفیسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کے خصوصی ہدایت پر لیویز کے QRF فورس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔انھوں نے کہا گزشتہ شب بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کےسرگرمیوں سے متعلق ایک خفیہ اطلاع پر میرے سربرائی میں لیویز فورس کے آفیسران نے لیویز کے بھاری نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی و چیکنگ کے دوران لکپاس ٹنل کے مقام پر ویگو گاڑی میں سوار بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 4 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف ایک ایم فور کلاشنکوف راونڈز، سیکورٹی فورسز کی وردی مختلف لوگوں کے شناختی کارڈز و دیگر کارڈز پاسپورٹ، ملکی و غیر ملک کرنسی،7عددموبائل فونز، تصاویر فائلوں سے بھرا بیگ اور دیگر اہم مواد برآمد کر لئےگئے۔۔ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے لیکن لیویز اہلکاروں نے انتہائی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنہیں لکپاس پر گرفتار کر لیا۔۔۔۔تحصیلدار مستونگ نے کہا کہ ملزمان کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع چاغی نوشکی اور کوہلو سے ہیں ۔ملزمان فورسز کے وردی میں مختلف علاقوں میں گاڑیاں چوری کرنے و دیگر جرائم میں ملوث ہیں،،ملزمان سے تفتیش میں اہم معلومات ملی ہے اور اس گروہ کے نیٹ ورک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہواہیں۔انھوں نے کہا بہت جلد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع ہیں۔۔ضلعی انتظامیہ نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کا تہیہ کر رکھاہے۔اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے سخت کاروائی شروع کی ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کتنی بھی با اثر کیوں نہ ہو انہیں ہر حال میں قانون کے گرفت میں لایاجائےگا۔۔۔دریں اثناء لیویز آفیسران اور فورس کی کامیاب کاروائی پر ڈی جی لیویز فورس مجیب الرحمن قمبرانی نے مبارکباد دیتے ہوئے چھاپہ مار ٹیم کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے 50ہزار روپے کا انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا ہے۔۔۔۔۔علاوہ ازیں علاقے کی عوامی حلقوں نے لیویز فورس کو کامیاب کاروائی پر مبارک باد پیش کی۔۔۔۔