براڈ شیٹ،پی اے سی مشرف دور سے آج تک کی تحقیقات کرے،نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیاہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل کی جانچ پڑتال قومی اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے کرائی جائے تاکہ عوام کو سیاہ اور سفید کا علم ہوجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹ کمیٹی کوبراڈشیٹ سکینڈل کی معاملات کی جانچ پڑتال 1999 جنرل مشرف حکومت سے آج تک عمران خان کے حکومت تک تحقیقات کرنے کا فرض سونپا جائے تا کہ عوام کے منتخب نمائندے اس اہم کام کو انجام تک پہنچائیں تا کہ سیاہ اور سفید سے عوام کو آگاہی حاصل ہو۔
Load/Hide Comments


