مستونگ شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے کوئی پرسان حال نہیں ،نیشنل پارٹی

مستونگ: نیشنل پارٹی تحصیل صدر نثار مشوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مستونگ شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر بن گئے ہیں نالیاں سالوں سے بند ہے گندہ پانی اور فضلات روڈوں پر پہل گئے ہیں جن سے ناصرف عوام پریشانی سے دوچار ہے بلکے اس سے مختلف بیماریاں بھی پہل رہی ہے مزید بیان میں تحصیل صدر نثار مشوانی نے کہا کے چیف آفیسر انتہائی نااہل اور دروغ گو انسان ہے مستونگ شہر کے صفائی کے رقم کو خورد بورد کے نظر کررہے ہے اپنے حواریوں کے ساتھ میونسپل کمیٹی کو کرپشن کا دوکان بنا دیا گیا ہے مستونگ کے مختلف علاقوں میں ہیضیاور ہیپاٹائٹس کے شکایات موصول ہوے ہے جن کا اصل وجہ نالی کا پانی کا پینے کے پانی کا مکس ہونا ہے لیکن چیف آفیسر ناصرف نااہل ہے بلکے کرپٹ بھی ہے اس سے قبل بھی آوارہ کتوں کے بارے میں آفیسر شاہی نے آج تک کوئی عمل درامد نہیں کیا صرف اور صرف باتوں پے محدود پورے مستونگ میونسپل کمیٹی کوچلا رہا ہے ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہے کے مستونگ شہر کے صفائی کے ناقص انتظامات اور کمشن و کرپشن کا فوری نوٹس لے وگرنہ سخت احتجاج کی کال دی جاے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں