کریمہ بلوچ کی تدفین،کرفیو لگانا ریاست کے ساتھ خیرخواہی نہیں دشمنی ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ؛بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی اخترحسین لانگو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کریمہ بلوچ کی لاش کے ساتھ جو سلوک کیاگیا وہ قابل مذمت ہے بانک کریمہ اور نواب اکبر خان بگٹی کی میتوں کے ساتھ کیاجانے والا سلوک،کرفیو لگانا لوگوں کور وکنا ریاست کے ساتھ خیر خواہی نہیں بلکہ دشمنی ہے آج ملک بھر میں بانک کریمہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے جو عمل گزشتہ دو روز تک کیاگیا اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ سانحہ توتک اور صفورا میں جو لوگ ملوث تھے انہیں حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 45جبکہ رواں مالی سال میں 50کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمات دی ہیں جبکہ وڈھ کے منتخب نمائندے کو صرف 8کروڑ روپے کی اسکیمات بجٹ میں دی گئی یہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں