اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے،ایسی غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن،عدلیہ اصلاحات انتہاء اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے، ایک وزیر اعلیٰ کہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہو تو اس پر تیار نہیں، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ تیسرے دن استعفیٰ۔
Load/Hide Comments


