کوہلو میں کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

کوہلو (نمائندہ انتخاب) بلوچستان کے دور دراز ضلع کوہلو میں بی ایس او کی سابق چیئرپرسن ، انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ جمعرات کے روز مرکزی عید گاہ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سیاسی پارٹیوں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک گامن مری ,نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر چیئرمین محراب بلوچ , ,مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں مرزا غالب مری ,ایڈوکیٹ خلیل مری ,میر ولی ,فضل مری سول سوسائٹی کے نمائندوں ،قبائلی عمائدین ، طلباء، سیاسی کارکنوں سمیت شہریوں و مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد شریک کی ہے۔بعدازں بانک کریمہ بلوچ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں