تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اشخاص زخمی

تربت:بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق تربت میں غلام نبی پمپ کے قریب سنگانی سر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔بتایاجارہا ہے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد ایک دکان کے باہر بیٹھے تھے کہ انھیں نشانہ بنایا گیا۔زخمیوں میں داؤد اور نصراللہ شامل ہیں،زخمیوں میں داؤد نامی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے طبی امداد کے لیے ایمبولنس کے ذریعے کراچی بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں