اسد اچکزئی کا اغواء، اے این پی نے عدالت سے رجوع کرلیا

کوئٹہ :بلو چستان ہا ئی کورٹ کے ووکیشن جج جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلو چ نے عوامی نیشنل پارٹی کے صو با ئی تر جمان اسدخان اچکزئی کی اغواء سے متعلق دائر آئینی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہو ئے متعلقہ حکام کواگلی سماعت پر طلب کر لیا ہے۔مغوی اسد خان اچکزئی کے بھا ئی امجد خان اچکزئی کی جا نب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت دفاع،وفاقی سیکرٹری داخلہ کے توسط سے وزارت داخلہ،صو با ئی سیکرٹری داخلہ و قبا ئلی بلو چستان،انسپکٹر جنرل پو لیس بلو چستان، آئی جی ایف سی اور متعلقہ تھا نے کے ایس ایچ او کو فریق بنا یا گیا ہے۔ گزشتہ روز آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار امجد خان اچکزئی کی جا نب سے ان کے کونسل نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ،منیر احمدکا کڑ ایڈووکیٹ،نا در چھلگری ایڈووکیٹ،محمد آصف ریکی ایڈووکیٹ،جمیل احمد با بئی ایڈووکیٹ،ولی خان ناصر ایڈووکیٹ پیش ہو ئے۔سما عت کے دوران درخواست گزار کے وکیل و دیگر کی جا نب سے دلا ئل دئیے گئے جس پر عدالت نے آئینی درخواست کو قابل سما عت قرار دیتے ہو ئے متعلقہ حکام کو اگلی سماعت پر طلب کر نے کیلئے نوٹسز جا ری کر نے کے احکا ما ت صا در کیے۔آئینی درخواست کی آئندہ سما عت فروری کے دوسرے ہفتے میں ہو گی۔یاد رہے عوامی نیشنل پارٹی کے صو با ئی ترجما ن اسد خان اچکزئی 25ستمبر 2020ء کو اس وقت لا پتہ ہو گئے تھے جب وہ اپنے آبا ئی شہرچمن سے کو ئٹہ آ رہے تھے واقعہ کے خلا ف ان کے بھا ئی امجد خان اچکزئی کی مدعیت میں 28ستمبر 2020ء کو پولیس تھا نہ ائیر پورٹ روڈ کو ئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا بلکہ اسد خان کی اغواء اور عدم با زیا بی کے خلا ف عوامی نیشنل پارٹی و دیگرکی جا نب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا تا ہم ان کی با زیا بی تا حال عمل میں نہیں لا ئی جا سکی ہے جس کی وجہ سے ان کی اہل خانہ تشویش کا شکا ر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں