چین اور پاکستان کا انٹیلیجنس ایگریکلچر سسٹم کے فرو غ پر اتفاق
بیجنگ: چین اور پاکستان کے درمیان پاکستان میں زرعی تعاون بڑھانے اور انٹیلیجنس ایگریکلچر سسٹم کے قیام کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق وزارت برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ پاکستان کی جانب سے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چائنہ ایرو اسپیس کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ(سی اے سی جی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے پر دستخط چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے ایک حصے کے طور پر سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی کے اگلے مرحلے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے پاک چین زرعی تعاون کا ثبوت ہے۔اس ایم او یو کے تحت دونوں ممالک پانی اور کھاد کے مناسب استعمال اور پاکستان کے آب پاشی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پورے پاکستان میں ماڈل پروجیکٹس ڈیزائن اور ان پر عمل درآمد کریں گے


