بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نئی دہلی :بھارت کے مقبول ترین ‘دی کپل شرما شو’ کے میزبان کپل شرما کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کے ہاں پیر کی صبح کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان کپل شرما نے ٹوئٹر پر کیا۔

کپل شرما نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج صبح ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی ماں گنی چھتراہ اور وہ بالکل ٹھیک ہیں’۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کپل شرما نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنا شو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں