لاپتہ افرادکی بازیابی، پالیسوں میں تبدیلی کا اشارہ، مسئلے کا مستقل حل ضروری ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین دنوں میں 20 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی بی این پی کے موقف کی تائید ہے بلوچستان میں طویل عرصہ سے جاری سیاسی و معاشی تنازعہ کا مستقل حل ضروری ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3دنوں میں 20 سے زائد لاپتہ بلوچ بازیاب ہوگئے یہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے موقف کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کی بلوچستان سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی کا اشارہ بلوچستان میں طویل عرصہ سے جاری سیاسی و معاشی تنازعہ کا مستقل حل ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت میں بجلی کا اہم کردار ہو سکتا ہ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ بجلی کی بہتر فراہمی سے ممکن ہے لیکن افسوس بلوچستان قرون وسطی کا علاقہ بن گیا ہے – جہاں پسماندگی کو دانستہ طور پر دوام دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں