سندھ پولیس بلوچستان کے شہریوں کو تنگ کرکے رشوت طلب کرتی ہے، احسان شاہ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سید احسان شاہ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مکران ڈویژن سے کراچی جانے والی بسیں شہر سے باہر کھڑی ہوتی ہیں جہاں سے مسافر اپنے گھروں کو جاتے ہیں آج اطلاع ملی ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان سے جانے والے مسافروں کو کم و بیش بارہ مقامات پر روک کر ان سے رشوت طلب کی جاتی ہے وزیرداخلہ اس معاملے کو سندھ پولیس کے ساتھ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈی سے ڈی ایچ کیو تربت کو دو سال سے ادویات نہیں ملیں ایم ایس ڈی صرف اور صرف بلوچستان میں ہے ماضی میں اسے ختم کیاگیا تھا اور اضلاع کو ضرورت کے مطابق ادویات کی خریداری کا اختیار دیا گیا تھا میری صوبائی حکومت کو تجویز ہے کہ ایک بار پھر اسی نظام کو بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں