لاپتہ افراد کی بازیابی مثبت اقدام ہے، ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی نے لاپتہ افراد کی خاطر پی ٹی آئی حکومت سے حمایت واپس لی 20نہیں بلکہ تمام لاپتہ افراد کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں سردار اختر جان اور بی این پی اپنے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بی این پی نے لاپتہ افراد کے خاطر پی ٹی آئی حکومت سے حمایت واپس لی، 20 نہیں تمام لاپتہ افراد کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد بی این پی کی اولین ترجیح ہیں میں اور پارٹی کے دیگر رہنما سردار اختر جان کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے لئے 2012 میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، اور ہم اب بھی بلوچستان کے عوام کے لئے آواز اٹھارہے ہیں لاپتہ افراد کی رہائی ریاست کا ایک اچھا اقدام ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ریاست بلوچستان کے عوام کے ساتھ وہی سلوک کرے جیسے وہ بڑے صوبوں کے عوام کے ساتھ سلوک کرتے ہیں سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سردار اختر جان اور بی این پی اپنے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی سردار اختر جان نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم غلام کی حیثیت سے نہیں بلکہ برابری کی حیثیت سے رہنے کے لئے تیار ہیں۔ ساجد ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام لاپتہ افراد کو جلد ہی رہا کردیا جائے گا اور ہم صرف اسی طرح بلوچستان میں امن و ترقی دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں