مشکے لائبریری کی کمیٹی تشکیل، سلطان فرید صدر، فہد بلوچ وائس پزیزیڈنت منتخب
آج بروز سوموار 1فروری کو مشکے پبلک لائبریری کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشکے میں دوستوں و ساتھیوں نے تعلیم کی فروغ اور لائبریری کے مسائل زیر بحث لائے اور آئندہ لائحہ عمل میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشکے پبلک لائبریری کو فعال کرنے اور علاقے میں دوسرےتعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے مسلسل جہد وجہد جاری رکھنےکا عزم کیا۔
اجلاس سے دوستوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکے بلوچستان کے ان اضلاع میں شامل ہے جس کو حکمرانوں کی طرف سے سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا ہے، مشکے میں صحت سے لیکر تعلیم تک کوئی بھی نظام مستحکم نہیں بلکہ ہر چیز اللہ کے آسرےپر چھوڑ دیا گیا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ مشکے بلوچستان کا وہ علاقہ ہے جہاں ڈاکٹروں سے لیکر نامور لوگوں کا جنم ہوا ہے جنہوں نے تعلیمی میدان میں بلوچستان بھر میں رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے مشکے سے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان آج ہر جگہ بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود مشکے کو نظرانداز کرنا بدنیتی ہے جس سے پورے علاقے میں ایک ناامیدی کی فضا قائم ہے، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں بھی مشکے حکمرانوں کی جانب سے نظرانداز کرنے کا بھرپور سامنا کر رہا ہے،مشکے سے ہزاروں طالب علم پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن مشکےمیں ابھی تک حکمرانوں کی طرف سے ایک لائبریری کا قیام بھی نہیں لایا گیا ہے جو اس المیہ کو واضح کر تا ہے اسی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ کچھ مہینوں سے مشکے کے باشعور نوجوانوں نے یہاں کے نوجوانوں کو ایک لائبریری دینے کا عزم اور دوستوں کی محنت و جدوجہد سے آج لائبریری کا قیام ہوا ہے، اس علمی جدوجہد و محنت کی تمام طبقائے فکر کے لوگوں نے تعریف کی ہے جو ہمارے لوگوں کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہے، نوجوانوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں تعلیم سے دور رہنا ایک بند کنویں میں رہنے کے مترادف ہےاس لیے ہمیں تعلیم کے میدان میں بھرپور انداز سے اترنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشرے کو مہذب بنانے میں کردار ادا کریں۔
کمیٹی مستقبل میں علاقے کے تعلیمی اداروں اور لائبریری میں علمی و ادبی ماحول کو پروان چڑھانے کیلیے تسلسل کیساتھ مختلف پروگرامات کا انعقاد کرےگی اور طالبعلموں میں کتب بینی کے فروغ کے لیے جہد و جہد کرے گی۔
اجلاس کے آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ میں کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں سلطان فرید پریزیڈینٹ، فہد بلوچ وائس پریزیڈینٹ ،عبید بلوچ جنرل سیکرٹری، دانش خیر فائننس سیکریٹری ، اکیڈمک سیکریٹری،شیر خان بلوچ انفارمیشن سیکرٹری اور پرویز نور، اکرام بلوچ ،شہاب شبیر سینئر ایڈوائیزر منتخب ہوئیں۔ نئی کابینہ نے اعادہ کیا کہ علاقے میں لائبریری کو فعال بنانے اور اپنے زمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کیلیے جدوجہد کی جائے گی


