میا خلیفہ بھی بھارت میں کسانوں کے حقوق کیلئے بول پڑیں

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسان گذشتہ 5 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں ، دنیا بھر میں انسانی حقوق کے رہنما اور نامور شخصیات کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھا رہے ہیں۔
حال ہی میں فحش فلموں کی سابق اداکارہ میاخلیفہ نے بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ٹوئٹر پر مظاہرین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیسے ہو رہی ہیں؟ کیا انھوں نے نئی دہلی میں انٹرنیٹ بھی معطل کر دیا ہے؟
ایک اور ٹوئٹ میں میا خلیفہ نے طنز کرتے ہوئے احتجاجی کسانوں کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ کیا یہ کرائےکے اداکار ہیں؟ پھر تو کاسٹنگ ڈائریکٹر نے بہت کام کیا ہے، امید ہے کہ ایوارڈ سیزن میں انھیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا، میں بھی کسانوں کے ساتھ ہوں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں