کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کی طبیعت بگڑگئی، کینسر اسپتال منتقل

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں طبی ٹیسٹوں کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو انمول کینسر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پٹ اسکین کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے اور ہسپتال و اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں