5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی
کابل :افغانستان میں کرونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ پہنچادی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں بھارت سے افغانستان پہنچائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہنگامی منظوری تک ویکسین سٹوریج کی جائے گی۔چین سے بھی جلد ہی ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں افغانستان کو دی جائیں گی، افغانستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 55 ہزار سے زیادہ اور اموات 2 ہزار سے زائد ہیں۔
Load/Hide Comments


