نیتن یاہو کا کرپشن کے الزامات سے انکار

یروشلم (انتخاب نیو ز) اسرئیلی وزیر اعظم کو الیکشن سے چھ ہفتے قبل عدالت میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔پیر کے روز کرپشن کیس کی سماعت کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کیا۔ انہیں فراڈ، اعتماد کو ٹھیس پہں چانے اور رشوت لینے کے تین الزامات کا سامنا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے تین رکنی بینچ کے سامنے پیش ہو کہا کہ "میں اپنے طرف سے داخل کرائے گئے جوابات کی تصدیق کرتا ہوں۔” نیتن یاہو کے وکلا نے جنوری میں عدالت میں اپنے موکل کی طرف سے جوابات داخل کیے تھے جن میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔اس موقع پرعدالت کے باہرمظاہرین نے اسرائیلی رہنما کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں جیل بھیجنے کے حق میں نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں