ٹائی نہ لگانے پر رکن پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں یہ قانون ہےکہ پارلیمنٹ میں صرف وہی رکن سوال پوچھ سکتا ہے جس نے ٹائی لگا رکھی ہو۔ اسپیکر ٹریور ملارڈ نے ماؤری رکن اسمبلی راویری وائے ٹیٹی کو سوال کرنے سے دو مرتبہ روکا اور پھر پارلیمان سے نکل جانے کو کہا۔راویری نے اسمبلی ہال سے باہر جاتے جاتے یہ کہاکہ میرا مسئلہ ٹائی نہیں، ثقافتی شناخت ہے۔ ماؤری افراد نیوزی لینڈکے اصل باشندے ہیں جو نیوزی لینڈ میں سفید فام افراد کی آمد سے پہلے سے وہاں رہتے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں