سرکاری ملازمین پر تشدد اور لاٹھی چارج سمجھ سے بالاتر ہے،ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد اور لاٹھی چارج سمجھ سے بالاتر ہے جمہوری حکومتوں میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ تحفظ فراہم کیا جاتا ہے تاہم بدقسمتی سے اسلام آباد میں جس طرح سرکاری ملازمین پر تشدد کیاگیا یہ جمہوری حکومتوں کے روایات میں شامل نہیں،گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔اپنے جاری کردہ بیان میں ملک نصیر شاہوانی نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین پر تشدد آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کرکے رکھ دیا ہے یہ پہلی حکومت ہے جس نے چار گناہ مہنگائی کے باوجود تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا تاہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف بلوچستان اسمبلی سمیت ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا بلوچستان نیشنل پارٹی سرکاری ملازمین کے حقوق میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں بی این پی ان کا ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں