بلوچستان: ڈاکٹروں،نرسوں اور پیر ا میڈکس کی خالی اسامیوں کو ہنگامی بنیادوں پر پرُ کرنے کافیصلہ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کا covid.19 کے چیلنج سے نمٹنے کے ڈاکٹروں نرسوں اور پیر ا میڈکس کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ ۔تمام بھرتیاں walk in انٹر ویو کے زریعہ کی جائیں گی۔خالی آسامیوں میں تمام اضلاع کے لیۓ 344 میڈیکل آفیسر اور لیڈی میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔ٹرژری کئیر اسپتالوں کے لیۓ 205نرسیں بھرتی کی جائیں گی ۔پیر امیڈکس 1تا 15 گریڈ کی 2000 آسامییوں پر بھی فوری طور پر بھرتی کی جاۓ گی ۔بھرتی کے عمل کو آسان اور سادہ بنایا گیا ہے ۔امیدوار اپنی اسناد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے سامنے انٹرویو کے لیۓ پیش ہونگے ۔اہل امیدواروں کی فہرست سیکریٹری صحت کو ارسال کی جاۓ گی ۔سیکریٹری صحت کامیاب امیدواروں کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کر یں گے ۔مذید تفصیلات جلد اخبارات کے زریعہ مشتہر کی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں